17 جولائی 2026 - 15:52
سپاہ پاسداران انقلاب: شام میں دشمن کے کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ، التنف میں خصوصی آپریشنز کا مرکز نشانہ بنایا گیا

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی گیارہویں لہر کے دوران شام کے علاقے التنف میں دشمن کے خصوصی آپریشنز کے کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ کیا گیا، جس میں ایک ریڈار نظام، متعدد خصوصی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ اور کئی امریکی اہلکار ہلاک ہوئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے آپریشن "نصر 2" کے 19ویں اعلامیے میں کہا ہے کہ امریکی فوج کی کارروائیوں کے جواب میں سپاہ کی ایرو اسپیس فورس نے "یا اباعبداللہ الحسین (ع)" کے رمز کے ساتھ آپریشن کی گیارہویں لہر کے دوران شام کے علاقے التنف میں دشمن کے خصوصی آپریشنز کے کمانڈ سینٹر کو اچانک حملے کا نشانہ بنایا۔

اعلامیے کے مطابق یہ کارروائی ایرانشہر کے علاقے بمپور میں شہید ہونے والے ایرانی فوجیوں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے کی گئی، جس میں ایک ریڈار نظام کو تباہ کرنے کے علاوہ خصوصی آپریشنز کے لیے استعمال ہونے والے متعدد ہیلی کاپٹروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سپاہ نے مزید دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں بڑی تعداد میں امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول بدستور سپاہ کی بحریہ کے پاس ہے، اور جب تک امریکہ کی کارروائیاں جاری رہیں گی، اس علاقے سے تیل اور گیس کی برآمد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اعلامیے کے اختتام پر قرآن کریم کی آیت "وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللّٰهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ" درج کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha